نومبر ۲۰۲۰ بروز جمعرات دوسرے لاک ڈاؤن پر حکومت کیطرف سے عملدرآمد کروایا جائیگا۔ یوں مساجد میں ۴ نومبر  بروز بدھ  کو عشاء کے بعد با جماعت پنجگانہ نماز و جمعہ کی جماعت پر پابندی ہوگی۔ نمازِ جنازہ کی مشروط اجازت ہوگئ اور تمام شرکاء احتیاطی تدابیر کیساتھ نماز جنازہ  ادا کریں گے۔

مناب و دیگر مسلمان اور غیر مسلمان جماعتوں کی درخواست کے باوجود حکومت نے عبادت گاہوں کے بارے نظرِ ثانی نہیں کی اور اپنا فیصلہ بر قرار رکھا ہے۔

دوسرے لاک ڈاؤن میں مساجد کے بارے درج ذیل احکامات دئیے گئے ہیں:

۔ مساجد میں پنجگانہ نماز کی جماعت پر مکمل پابندی ہوگی۔

۔  جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ہوگی۔

۔ مدرسہ پڑھانے کی اجازت نہ ہو گی۔

۔ جنازہ کی مشروط اجازت اور زیادہ سے زیادہ تعداد ۳۰ ہوگی۔

برطانیہ اس وقت ایک بحران سے گزر رہا ہے اس لئیے مناب اس امر پر زور دیتی ہے کہ ایک دوسرے سے تعاون اور حکومتی احکامات پر عمل کیا  جائے۔

اگرچہ مساجد میں جماعت اور جمعہ نہ ہوینگے مگر ائمہ کرام و اساتذہ آن لائن راہنمائی و کلاسز جاری رکھیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی دنیا سے اس بیماری کا اپنے فضل سے خاتمہ فرمائے.