(Urdu Summary) MINAB’s Statement: Mosques to Remain Open During Third Lockdown

تیسرے لاک ڈاؤن پر مساجد کے لئیے ھدایات

یقیناً عوام الناس تیسرے لاک ڈاؤن پر پریشان ہیں۔ ہم کرونا وائرس سے متاثر ہ لوگوں اور سب کے لئیے دعا گو ہیں۔ مساجد و مسلمانوں کے لئیے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ تیسرا لاک ڈاؤن مساجد پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

ذیل میں دی گئی تفصیلات ضرور پڑھیں:

۱۔ تیسرے لاک ڈاؤن میں مساجد کھلی رہینگی۔
۲۔ مساجد میں پنجگانہ نماز و جمعہ کی ادائیگی کی جا سکے گی۔
۲۔ اگر مساجد میں چلنے والے رفاہی کام کرنے میں مشکلات ہوں تو انہیں معطل کیا جا سکتا ہے۔ جیسے غرباء کو کھانا کھلانا وغیرہ۔
۳۔ مزید احتیاطی تدابیر کو خاطر میں لائیں۔
۴۔ مساجد میں مدارس کی اجازت نہ ہو گی۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر پہلی کی نسبت کہیں زیادہ شدید ہے۔ اس صورت میں احتیاط کا دامن چھوڑنا جان لیوا اور مساجد کے لئیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ خصوصی طور پر جمعہ کی جماعت کے لئے بالخصوص حفاظتی انتظامات کرنے چاہیے-

علاقہ و مسجد میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آنے کی صورت میں امام صاحب اور مسجد انتظامیہ کو شرعی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد کو بند کرنے کرنے پر ضرور غور کرنا چاہیے ۔

مناب
مؤرخہ:
4 جنوری 2021

Add Comment